Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے گرلز اسکولوں و گرلز کالجوں کے ارد گرد منڈلانے والے اوباش نوجوان درد سر بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے گرلز اسکولوں و گرلز کالجوں کے ارد گرد منڈلانے والے اوباش نوجوان درد سر بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر کے گرلز اسکولوں و گرلز کالجوں کے ارد گرد منڈلانے والے اوباش نوجوان درد سر بن گئے، خاص طور پر چھٹی کے وقت موٹر سائیکلوں پر سوار اوباش نوجوان طالبات کی گاڑیوں رکشوں نیز پیدل چلنے والی طالبات پر بے ہودہ آواز کستے دکھائی دیتے ہیں، طالبات کے کالجوں اور اسکولوں سے گھر تک پیدل آنا جانا دشوار ہو چکا ہے، متعدد مرتبہ اس امر کی توجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دلوائی گئی مگر اوباشوں کا خاطر خواہ بندوبست نہ ہو سکا، اس سلسلہ میں کئے گئے سروے کے مطابق شہر کے گرلز کالجوں اور اسکولوں کے ارد گرد منڈلانے والے اوباش اور بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے زیر تعلیم طالبات کا کالجوں اور اسکولوں سے گھروں تک آنا جانا مشکل بنا دیا ہے، گلی محلوں کے چوراہوں کے علاوہ چھٹی کے اوقات میں کالجوں اور سکولوں کے گرد گھومتے اور طالبات پر آوازیں کستے، قہقے لگاتے، یہ بگڑے رئیس زادے والدین اور طالبات کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں شہریوں اورعمائدین نے بارہا مرتبہ اس امر کی توجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو دلوائی مگر وقتی طور پر نوٹس لینے کے علاوہ مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالاجا سکا، شہری حلقوں نے مقامی پولیس حکام سے گرلز کالجوں اور گرلز سکولوں کے قریب باوردی پولیس ملازمین تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ان اوباشوں کو موقعہ پر پکڑ کر فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ فحاشی کے مرتکب رئیس زادے سلجھ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے