Home / اہم خبریں / آزادی مارچ میں شرکت کے لیئے میرپورخاص سے جے یو آئی اور پی ایم ایل ن کے قافلے روانہ ہونا شروع، موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ میرپورخاص سے اسلام آباد جائے گا

آزادی مارچ میں شرکت کے لیئے میرپورخاص سے جے یو آئی اور پی ایم ایل ن کے قافلے روانہ ہونا شروع، موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ میرپورخاص سے اسلام آباد جائے گا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جمیعت علماء اسلام اور ن لیگ کے مشترکہ قافلے میرپورخاص شہر سمیت ضلعی بھر سے ہٹڑی بائے پاس جامشورو اور پھر اسلام آباد کے لیئے آزادی مارچ میں شرکت کے لیئے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ میرپورخاص سے 2 بسوں سات کاروں اور 50 موٹر سائیکلوں پر قافلہ جمیعت علماء اسلام میرپورخاص کے امیر مولانہ حفیظ الرحمٰن فیض اور مسلم لیگ ن کے رہنماء مظہر حسین شاہ کی قیادت میں روانہ ہوگیا تحصیل حسین بخش مری تحصیل سندھڑی، تحصیل کوٹ غلام محمد، تحصیل جھڈو اور تحصیل ڈگری سے جمیعت علماء اسلام اور ن لیگ کے کارکنان آزادی مارچ میں شرکت کے لئے قافلوں کی صورت میں روانہ ہوگئے۔ ہٹڑی بائے پاس جامشورو پر کراچی حیدرآباد میرپورخاص ڈویژن کے قافلے جمع ہونگیں جہاں پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ن لیگ کے قائدین کارکنان سے خطاب کرینگیں۔ میرپورخاص شہر سے جے یو آئی کے کارکنان موٹر سائیکلوں پر اسلام آباد آزادی مارچ کے لیئے روانہ ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے