Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان کی خواجہ سرا پائل کی اداﺅں سے گھائل نوجوان کی فائرنگ، پائل گھائل ہونے سے بال بال بچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان کی خواجہ سرا پائل کی اداﺅں سے گھائل نوجوان کی فائرنگ، پائل گھائل ہونے سے بال بال بچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خواجہ سرا پائل کی اداﺅں سے گھائل نوجوان کی فائرنگ، پائل گھائل ہونے سے بال بال بچ گئی، پائل کی رپورٹ پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک اڈہ کے قریب تاج پلازہ میں رہائش پزیر خواجہ سرا پائل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بالا خانے کے قریب موجود تھی کہ اس دوران مسلح نوجوان وہاں آیا اور پسٹل سے میرے اوپر فائرنگ کردی جس سے میں بال بال بچ گئی، نوجوان ارتکاب جرم کے بعد ساتھی ملزم کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا۔ خواجہ سرا پائل نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان اس پر عاشقی کا دم بھرتا ہے اور اسے دوستی کرنے کے لئے بار بار تنگ کررہا ہے جبکہ میرے انکار پر اس نے میرے اوپر فائرنگ کردی ہے۔ پولیس نے خواجہ سرا پائل کی درخواست پر نوجوان اور اسکے نامعلوم ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی نوجوان نے خواجہ سرا پائل کو اس کے رہائشی بالا خانہ پر فائرنگ سے زخمی کیا تھا اور گرفتار ہونے پر دونوں میں راضی نامہ طے پایا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے