ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد، حویلیاں میں جعمیت علماۓ اسلام، مسلم لیگ ن اور کشمیر کمیٹی حویلیاں کے زیراہتمام کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اور چیئرمین آل پارٹیز رابطہ کمیٹی سردار ابرار، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نبیل عباسی، کشمیر کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردار طلحہ محمود اور صدر یونین آف جرنلسٹس قادر بخش کر رہے تھے ریلی کے شرکاء نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں مارچ کرتے ہوئے امیر معاویہ چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرلی جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا ناقابل تسخیر حصہ ہے جس پر 1947 میں مکار بھارت نے فوجی ایشن پر ناجائز قبضہ کیا اور 73 سال سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے ذریعے قابض ہے مقررین نے عالمی دنیا اور مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ایک کروڑ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات دلانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔
![]()