Home / اسلام آباد / سجاس نے رسجا کو 55 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے

سجاس نے رسجا کو 55 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) سجاس، رسجا اور کے پی کے اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان کھیلے جانے والے آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ اور راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی کے درمیان کھیلا گیا، اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں رسجا کے کپتان شاکرعباسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سجاس نے بدیع الزاماں، سلیمان خان، انیس الدین، محسن رضا اور طارق حسین کی شاندار بلے بازی کے باعث 4 وکٹوں پر 179 رنز بنائیں۔ بدیع الزاماں نے سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلیمان خان نے 39 رنز بنائیں۔رسجا کے شاکر عباسی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ حدف کے تعاقب میں رسجا کی پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محسن علی 37 اور شاکر عباسی 18 رنز کے علاوہ رسجا کی پوری ٹیم سجاس کے بولرز کا سامنا نہ کرسکی۔ سجاس کی جانب سے شہزاد علی شیزی 22 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دیگر بولرز میں زاہد غفار، محسن رضا اور مقصود احمد ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق ممبر شکیل شیخ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل زاہد فاروق ملک اور رسجا کے چیئرمین ملک شکیل اعوان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سجاس کا ملک کے دیگر شہروں کے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف شہروں میں کرکٹ کھیلنا مثالی اقدام ہے۔ اس طرح ملک کے تمام شہروں سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان نہ صرف ہم آہنگی پیدا ہونگی بلکہ انہیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا بھی موقع ملے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے