کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) چاکیواڑہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز و منشیات فروشوں کے گھیرا تنگ- 4
سماج دشمن عناصر گرفتار۔ منشیات، اسلحہ، مسروقہ موٹر ساٸیکلز و دیگر قیمتی سامان برآمد- ملزمان کہے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو کا معاشرے کے ناسوروں کے خلاف ایکشن- دوران کارروائی پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او چاکیواڑہ کی سربراہی میں اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل تنویر احمد ولد اللہ بخش، احمد ولد محمد بلوچ، اعجاز احمد ولد محمد مین بلوچ، نصیر ولد عبدالمجید بلوچ کے قبضے سے اعلیٰ نسل کی چرس، مسروقہ موٹر ساٸیکلز، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلہ کو تیز کیا جارہا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے یہ موقف اپنایا کہ جب تک میں چاکیواڑہ تھانہ کا ایس ایچ او ہوں تب تک کسی بھی عناصر کو آرگناٸز کراٸم نہیں کرنے دونگا ان عناصروں کا مکمل قلعہ قمعہ کرکے ہی چین سے بیٹھینگے-
![]()