میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت نے دین کی بقاء اور سربلندی کیلئے قربانیاں دیں جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اس موقع پرایس ایس پی جاوید بلوچ، ایس ایس پی اسپیشل برانچ عاشق بوزدار، میجر بندہ خیل چھور کینٹ نے چہلم کے موقع پر ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و امان برقراررکھنے کیلئے ایس ایس پی آفس، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں کنٹرول سینٹر قائم کئے جائیں، اجلاس میں سول سرجن ڈاکٹر طاہر کلیار اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ چہلم کے موقع پر ایمبولینس مہیا کی جائیں سول ہسپتال، بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹروں، اسٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور پی پی ایچ آئی کے افسران کو ہدایت کہ چہلم کے روز محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کرائی جائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر پیچ ورک کیا جائے ایکسین حیسکو مختیار شاہ کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں سید ضیا الحسن کاظمی، سید ضیا حیدر نقوی، واحد پہلوانی، حمزہ نقوی، ثاقب کاظمی و دیگر علماء کرام اور افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔
![]()