ایبٹ آباد (نوپ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہوتی ہے ، کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول کا دورہ کیا اور اس دوران پی ایم اے کے کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی نے آرمی چیف کواکیڈمی کے امور کے مختلف پہلوؤں اور کیڈٹس کی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی حرمت اور وطن کی سلامتی سب چیزوں سے مقدم ہے جبکہ فوجیوں کی بہبود و تحفظ اور احترام دوسری جبکہ فوجی افسروں کی سہولت ہمیشہ اور ہر بار آخری ترجیح ہوتی ہے۔ انہوں نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب میں ان پر زور دیا کہ وہ عزت، وقار، لگن اور پاک فوج کی دیگر اقدار کو مقدم رکھیں اور پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں۔
![]()