سیالکوٹ/ چونڈہ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) چونڈہ انجمن تاجراں چیف الیکشن کمیشن طاہر بشیر رندھاوا نے اپنی 8 رکنی الیکشن کمیشن کمیٹی کی موجودگی میں مرکزی انجمن تاجراں بلامقابلہ جیتنے والے مرکزی صدر رانا عابد امین، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ عتیق الرحمن مین بازار، بازار نمبر 1 صدر محمد اختر، جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال، بازار نمبر 2 صدرطارق محمود، جنرل سیکرٹری محمد صفدر، بازار نمبر 3 صدر شیخ نوید احمد، جنرل سیکرٹری محمد عظیم کو جیت کے نوٹیفکیشن جاری کر رہے ہیں اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن طاہر بشیر رندھاوا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہیں تاجر برادری کی طرف سے جو الیکشن کروانے کے لیے ہماری ڈیوٹی لگائی گئی تھی اُس میں اللہ کو حاضر اور ناظر جان کر غیر جانبدار ہو کر مجھ سمیت تمام الیکشن کمیشن ممبران نے حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دیا ہیں اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجراں رانا عابد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے تاجر برادری سے جو الیکشن سے پہلے تاجر برادری کی بہتری کے لیے جو فیصلے کیے تھے انشاء اللہ اپنی ٹیم اور دیگر بازار کے نومنتخب ہونے والے ممبران کے ساتھ مل کر کام کریں گئے، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ عتیق الرحمن نے کہا ہم سب تاجر بھائی ہیں ہمارا کسی بھی تاجر سے کوئی بھی اختلاف نہیں ہم تاجر برادری کے حقوق کے لیے جو بہتر ہو سکا کریں گے اس موقع پر بازار نمبر 1 کے صدر ملک اختر نے اپنی طرف سے تمام بازاروں میں لوگوں کی سہولت اور ٹھنڈے پانی کے لیے کولر لگانے کا اعلان کیا۔
![]()