Home / اہم خبریں / ٹاؤن ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں عجائب گھر بنے گا۔ عبدالصمد ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ

ٹاؤن ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں عجائب گھر بنے گا۔ عبدالصمد ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبدالصمد نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ عبدالصمد نے ٹاؤن ہال ڈیرہ کی تاریخی عمارت کے دورہ کے موقع پر عمارت کو محفوظ بنانے اور بلڈنگ کو میوزیم بنانے کی تجویز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے منصوبہ بندی کی ہے کہ ٹاؤن ہال کے باہرلیڈی پارک بنایا جائے۔ ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے ڈیرہ اسماعیل خا ن شہر میں واقع معروف ہندو تاجر گھرانے کے ملکیتی تاریخی بگائی ہاؤس کا بھی خصوصی دورہ کیا اور اس کو اسکی اصل حالت میں محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ عبدالصمد نے کہا کہ وادی گومل کے تاریخی مقامات اور نوادرات کو محکمہ آثار قدیمہ محفوظ بنا کر نئی نسل کے لیے قابل فخر ماضی کے روپ میں پیش کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے