Home / اہم خبریں / موریشس میں تین روزہ سیاحتی نمائش، سفارت خانہ پاکستان کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا

موریشس میں تین روزہ سیاحتی نمائش، سفارت خانہ پاکستان کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا

پورٹ لوئیس/ موریشس (رپورٹ: محمّد عمر) موریشس میں ایس وی آئی سی سی کے مقام پر سیاحت کے فروغ کے لئے تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سفارت خانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاکستان، انڈیا، مصر، جنوبی افریقہ اور دیگر سفارت خانے شامل تھے۔ اس نمائش میں ملٹی نیشن کمپنیز، بین الاقوامی فضائی ایئر لائنز جن میں ساؤتھ افریقن ایئر لائن، موریشس ایئر لائن و دیگر نے شرکت کی۔ نمائش کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا، سفارت خانہ پاکستان نے اس تین روزہ سیاحتی نمائش میں اپنا اسٹال لگایا جس میں جامعہ گرین وچ جوکہ پاکستانی یونیورسٹی ہے اس نے بھی اس اسٹال میں خصوصی طور پر شرکت کی، سفارت خانہ پاکستان نے موریسش میں مقیم لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ٹورازم پیکجز کے بارے میں معلومات، پاکستانی سیاحتی ویزے کے بارے میں معلومات، موریشین کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے اسکالر شپ کی معلومات فراہم کیں گئیں، جبکہ میں نمائش میں شرکت کے لئے آنے والے بچوں کے لئے سفارت خانہ پاکستان نے کوئز مقابلے کا اہتمام بھی کیا جس میں سوالوں کے سہی جواب دینے والے بچوں کو پاکستان کے قومی پرچم تحفے میں دیے گئے جبکہ موریشس میں مقیم پاکستانی تاجروں نے پاکستانی مصنوعات جن میں سیالکوٹ کے بنے ہوۓ فٹ بال سرجیکل آلات، کراچی اور لاہور کے تاجروں نے چمڑے کی بنی ہوئی مصنوعات کے علاوہ پاکستانی ماربل بھی اس نمائش کا خاص حصہ تھے جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات اور پاکستان کے سیاحتی مقامات میں کو اجاگر کرنا تھا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے