Home / اہم خبریں / شکارپور کے سول ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں بچے کو جنم دیدیا

شکارپور کے سول ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں بچے کو جنم دیدیا

شکارپور (ویب ڈیسک) شکارپور کے سول ہسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں بچے کو جنم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شکارپور کے گاؤں بھوجہ ناپر کی رہائشی حاملہ خاتون ثمینہ کو زچگی کے لیے سول ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ لیڈی ڈاکٹر نے حاملہ خاتون ثمینہ کو دو مختلف ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کروانے کا کہا۔ حاملہ خاتون بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کروانے کے لئے ہسپتال میں 3 گھنٹوں تک دربدر ہوتی رہی لیکن اسے پرچی تک نہیں دی گئی۔ بلڈ ٹیسٹ لیبارٹری اور الٹرا ساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ٹال مٹول کرتا رہا۔ تکلیف بڑھ جانے کے باعث سول ہسپتال لیبارٹری کے باہر خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔ زچہ بچہ نصف گھنٹے سے زائد ہسپتال کے احاطہ میں پڑے رہے۔ عملے نے وارڈ میں بھی منتقل تک نہیں کیا، عملہ کے بجائے اس کے اہلخانہ دیکھ بھال کرتے رہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ خاتون کو گھر جانے کے لئے ایمبولنس تک نہ ملی۔ اہلخانہ رکشے میں ہی خاتون کو گھر لے کر گئے۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر غریبوں کو سہولیات میسر نہیں کرتے ہسپتالوں کو بند کردیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ فنکشنل کی ممبر رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے واقعے پر اپنے گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ اس بچے کا نام بلاول رکھا جائے تاکہ اسے احساس ہو کہ وہ اور بلاول الگ ہیں

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے