اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے اسپیکر محمد عارف کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، کشمیرکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےدیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسد قیصر نے ملائیشین صدر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی حمایت میں بیان قابل ستائش ہے، پاکستان ملائیشیا اور ترکی کی جانب سےمشترکہ ٹی وی چینل کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان ملائیشیا کےساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ملائیشیا کے مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ خوشگوارتعلقات کا خواہاں ہے، بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی نے نئے خطرات سے دوچار کردیا ہے، انہوں نے کہا مقبوضہ وادی میں 57 روز سے کرفیو کے نفاذ اور معاملات زندگی مفلوج ہیں، کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی حکومت نے بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے، انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت ظلم کی ایک نئی داستان رقم کر رہی ہے، ملائیشین اسپیکر محمد عارف نے کہا ملائیشیا پاکستان سے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں کردار ادا کرسکتی ہے، اور ملائیشیا پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
![]()