تازہ ترین
Home / اہم خبریں / احذم احمد صدیقی نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا افتتاحی ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا

احذم احمد صدیقی نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا افتتاحی ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) احذم احمد صدیقی نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا افتتاحی ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے ہفتہ وار گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ماہانہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایوارڈ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زیادہ میچز جیتنے والے پلیئر کے بجائے اس کھلاڑی کو دیا جارہا ہے جس نے پورے ماہ کے دوران اپنے گیم کو بہتر بنایا۔ آٹھ سالہ احذم احمد صدیقی رواں ماہ ستر ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ایوارڈ کے حقدار بنے۔ باصلاحیت احذم صدیقی دبئی میں ہونے والے ویسپا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔ پاکستان کے ایک اور انٹرنیشنل کھلاڑی صائم وقار نے ستمبر کے دوران اکتالیس پوائنٹس حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ حمدہ عدنان انتالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور گرلز میں ٹاپ پر رہیں۔ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس پیش کیئے جائیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ، بلدیات، تعلیم اور صحت کو ترجیح

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 656 ارب 5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے