Home / اہم خبریں / کوشش کروں گا سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تیز ترین سنچری بناؤں، فخر زمان، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے بھی نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز کھچا کھچ بھرے ہوں گے، شاداب خان

کوشش کروں گا سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تیز ترین سنچری بناؤں، فخر زمان، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے بھی نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز کھچا کھچ بھرے ہوں گے، شاداب خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے جہاں پوری قوم کو بے صبری سے انتظار ہے تو وہیں قومی ٹیم کے کھلاڑی کو بہت پر جوش ہیں اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 44 ایک روزہ میچز کھیلنے کے باوجود اپنے ملک میں پہلا میچ میرے لیے ڈیبیو کے مترادف ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے کرکٹ کھیلنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، سیریز کے آغاز سے قبل ہر کھلاڑی پرجوش ہے، کوشش کروں گا سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تیز ترین سنچری بناؤں، شاداب خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں بہترین کراؤڈ تھا، امید ہے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے بھی نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز کھچا کھچ بھرے ہوں گے، جبکے نوجوان بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ میچز کے آغاز کا بیتابی سے انتظار کررہا ہوں، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھلاڑیوں کا جذبہ بلند رہتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے