تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں میں نویں محرم الحرام کا جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

میاں چنوں میں نویں محرم الحرام کا جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

میاں چنوں (رپورٹ: مہر شاہد عباس سیال) میاں چنوں میں مرکزی امام بارگاہ سے 9 ویں محرم کا جلوس برآمد کل اپنے مقرہ وت پر برامد ہوا جلوس میں شبیہ علم غازی عباس علمدار اور شبییہ زیارات کربلا موجود تھی- جبکہ میاں چنوں کے مختلف حلقوں میں نوحہ خوانی، سوز و سلام کا سلسلہ بھی جاری رہا جلوس کے راستے میں شربت اوردودھ کی سبیلیں اور لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا- رات بھر ماتم داری جاری رہی جبکہ مرکزی جلوس علامہ اقبال روڈ سے ہو کر پریس کلب روڈ پہنچا جہاں مجلس عزا منعقد ہوئی- بستی مسان سے شبیہ جھولا حضرت علی اصغر کے جھولے کو جلوس کی صورت میں مرکزی امام بارگاہ پہنچا دیا گیا رات 2 بجے امام بارگاہ سے شبیہ جھولا اور شبیہ علم کی برآمدگی ہوئی- امام بارگاہوں کو جانے والے تمام راستے مکمل طور سیل کیے گئے تھے اور فول پروف سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا تھا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے