Home / اہم خبریں / ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں قائم واحد سول اسپتال میں ادویات اور ایمبولینس ناپید ہوگئی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں قائم واحد سول اسپتال میں ادویات اور ایمبولینس ناپید ہوگئی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و انچارج نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی میرپورخاص ڈاکٹر ظفر کمالی و اراکین نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد علی شاہ، ساجد خانزادہ اور عبدالاحد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت اوربدترین کرپشن کے باعث ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں قائم واحد سول اسپتال میں ادویات اور ایمبولینس ناپید ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا ہے جبکہ عوام میتیں موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہیں۔ اسپتال عملے کی جانب سے ایمبولینس کی فراہمی کے لئے رشوت طلب کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز سول اسپتال سے ایمبولینس کی عدم فراہمی کے بعد موٹر سائیکل پر 5 سالہ بچے کی میت لے جانے والے افراد کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دارسول اسپتال میرپورخاص کے عملے اور مفرور ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ادارے کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیئے ہیں۔ گذشتہ 12برسوں میں بدترین کرپشن کی گئی ۔ سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کرپشن کی دلدل میں ڈوبی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں کو منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا۔ انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کی بدترین کرپشن کے نتیجے میں اداروں کی تباہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو فی الفور ریلیف دیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے