کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا 4 روزہ میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ تیسرے اور چوتھے روز موسم کی خرابی کے باعث میچ بے نتیجہ رہا۔ میچ کے آخری روزی سندھ کے پہلی اننگز میں 476 رنز کے جواب میں خیبر پختونخوا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں سندھ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کی جانب سے کریز پر موجود ذوہیب خان اور عمر خان نے 296 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے چوتھے روز کھیل کے آغاز کیا۔ زوہیب خان نے بیٹنگ میں جلد بازی کرنے کی بجائے وکٹ پر ٹھہرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے 244 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔ 322 منٹ کریز پر موجود رہنے والے زوہیب خان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ خیبر پختونخوا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔سندھ کی جانب سےکاشف بھٹی نے 4 اور تابش خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سندھ کی جانب سے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے عمیر بن یوسف نے خرم منظور کے ہمراہ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو خرم منظور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد عمیر بن یوسف اور سعد علی کے درمیان شراکت قائم ہوئی۔ سعد علی 40 جبکہ عمیر بن یوسف 34 کے انفرادی اسکور پر موجود تھے کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ میچ آفیشلز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی سے خراب موسم اور بارش کے باعث میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
![]()