تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انصار برنی کا بھارت کی جے پور جیل میں سنگسار کرکے شہید کردئیے جانے والے پاکستانی قیدی کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ

انصار برنی کا بھارت کی جے پور جیل میں سنگسار کرکے شہید کردئیے جانے والے پاکستانی قیدی کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے بدھ کو بھارتی جے پور جیل میں قیدیوں کے تشدد اور سنگسار کرکےجاں بحق کئے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی لاش کی حوالگی کے لیے بھارتی وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کردی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت شاکر اللہ کی میت پاکستان واپس لانے کے لئے انصار برنی ٹرسٹ کے ساتھ حکومتی سطح پر بھی اقدامات کرے۔ انصار برنی نے کہا کہ شاکر اللہ کراچی کا رہائشی تھا اور اس کا خاندان کراچی میں ہی بستا ہے۔ بدھ کو بھارت کی جے پور جیل میں 2003ء سے قید شاکر اللہ کو پاکستانی قیدی ہونے کی بنا پر جے پور جیل کی انتظامیہ کی سرپرستی میں جیل کے قیدیوں نے سنگسار اور تشدد کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ شاکر اللہ 2003 میں غلطی سے سرحد پار کرکے سیالکوٹ سے بھارت میں داخل ہوا تھا، جہاں وہ گرفتار کرلیا گیا اور گزشتہ 16 سال سے بھارت کی قید میں تھا۔ انصار برنی نے پاکستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاکر اللہ کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کے لیے بھارت سے رابطہ کرے۔گزشتہ 16 سال سے شاکر اللہ کو قونصلر رسائی تک نہیں دی گئی۔ انصار برنی نےکہا کہ شاکر اللہ ایک مسیحی فرقے سے تعلق رکھتے تھے لیکن شاکر اللہ نے اسلام قبول کرلیا تھا۔شاکر اللہ مرحوم کے بھائی نے انصار برنی ایڈووکیٹ سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ مسیحی برادری سے تعلق کی بنا پر وہ پوپ فرانسس و مسیحی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دیں کیونکہ ان کا خاندان بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے