Home / اہم خبریں / نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبر پختونخوا کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ جبکہ سندھ کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس

نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبر پختونخوا کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ جبکہ سندھ کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبر پختونخوا کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ سندھ کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس پہنچ چکے ہیں۔ دن کے آغاز میں خیبر پختونخوا کے کپتان خشدل شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے وکٹ کیپر بیٹسمین سلمان آفریدی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز نصف سنچری اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 155 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔ آصف آفریدی نے 38 اور اسد آفریدی نے 37 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے عاشق علی، حسن خان اور عدیل ملک نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام تک سندھ کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنائے۔ جاہد علی اور عاشق علی سندھ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے