Home / اہم خبریں / قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری ایونٹ میں یہ پی سی بی ڈائنامائٹس کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری ناکامی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے 2 وکٹیں اور قیمتی 19 رنز اسکور کرنے پر ڈیانا بیگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سےندا ڈار کا میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنا رائیگاں گیا اس سے قبل پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ناہیدہ خان 36 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی 5 کرکٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعدیہ اقبال، صباء نذیر اور ڈیانا بیگ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پی سی بی چیلنجرز کے باؤلرز نے اننگز میں 23 اضافی رنز دئیے۔ پی سی بی چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 40 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 134 رنز کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی اننگز کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہ رہا۔ 67 رنز پر اس کی 6 کرکٹرز پویلین واپس جاچکی تھیں۔ اس موقع پر ارم جاوید اور ڈیانا بیگ کے درمیان 7ویں وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت نے پی سی بی چیلنجرز کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔ ارم جاوید نے 59 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 45 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ میں 2 وکٹیں اور قیمتی 19 رنز اسکور کرنے پرپی سی بی چیلنجرز کی ڈیانا بیگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے یونٹ کا چوتھا میچ 21 ستمبر کو پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے