Home / اہم خبریں / شہر قائد میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

شہر قائد میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ عمان کی جانب ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے