تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرگروہ سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرگروہ سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرگروہ سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ڈی جی خان سے ہے جس کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی افیون برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حیدر علی کو خفیہ ذراءع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بین الصوبائی منشیات سمگلر علاقہ جمرود کی طرف سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرے گا، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان مروت دیگر پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ حیات آباد کی حدو د میں ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم سجاد حسین ولد اللہ بخش سکنہ ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی افیون برآمد کرلی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے