تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا سرکاری اور حتمی نتیجہ جاری کردیا- پی ٹی آئی کے عارف علوی صدارتی امیدوار کامیاب قرار

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا سرکاری اور حتمی نتیجہ جاری کردیا- پی ٹی آئی کے عارف علوی صدارتی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (نوپ نیوز) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخاب کا سرکاری اور حتمی نتیجہ جاری کردیا ہے جس میں عارف علوی کو بطور صدارتی امیدوار کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نتیجے کے مطابق صدارتی انتخاب میں ایک ہزار 110 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا، ایک ہزار 82 ووٹ درست جب کہ 28 مسترد کئے گئے۔ سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عارف علوی 352 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر مملکت منتخب ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان 184 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن 124 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت آئندہ ماہ ختم ہورہی ہے۔ جس کے بعد منتخب صدر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے