کراچی (نوپ نیوز) انیس سو چھپن کے آئین کی منظوری کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ ختم کرکے صدرکا عہدہ قائم کیا گیا۔
سکندر مرزا مارچ 1956 سے اکتوبر 1958 تک پاکستان کے پہلے صدرمملکت رہے۔ جس کے بعد جنرل ایوب خان نےملک میں مارشل لا نافذ کردیا۔ ایوب خان 1958 سے 1969 تک ملک کے دوسرے صدر رہے۔
جنرل یحیٰ خان مارچ 1969 سے سقوط ڈھاکہ دسمبر 1971 تک صدرپاکستان رہے۔ پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی بھٹو ملک کے چوتھےصدر تھے جو 1971 سےاگست 1973 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔
فضل الہی چوہدری پاکستان کے پانچویں منتخب صدر تھے جو 1973 سے ستمبر 1978 تک ایوان صدر کے مکین رہے۔
جنرل ضیاالحق جمہوریت پرشپ خون مار کرملک کےچھٹے فوجی صدر بنے۔ ضیاالحق پاکستان کے طویل مدتی صدر تھے جوستمبر 1978 سےاگست 1988 طیارہ حادثے تک دس سال ملک کے صدر رہے۔
غلام اسحاق خان 1988 سے 1993 تک ساتویں،
فارق لغاری نومبر 1993 سےنومبر 1997 تک آٹھویں
محمد رفیق تارڑ جنوری 1998 سے جون 2001 تک ملک کے نویں صدر رہے۔
1999میں ملک میں ایک بار پھر آمریت کا دور شروع ہوا۔ جنرل پرویز مشرف نے منتخب حکومت کا تخت الٹ کر صدارت پر براجمان ہوگئے۔
پرویزمشرف اگست 2008 تک پاکستان کے فوجی صدر رہے۔ مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کےآصف علی زرداری ملک کے گیارہویں صدر منتخب ہوئے۔
آصف علی زرداری ستمبر 2008 سےستمبر 2013 تک صدر رہے۔ ملک کے بارویں صدر ممنون حسین ہیں جن کی مد صدارت آٹھ ستمبر دو ہزاراٹھارہ کو ختم ہو رہی ہے۔
![]()