راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بھارت نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹواۓ بم کا استعمال کیا۔ معصوم شہریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 30 اور 31 جولائی کو شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 سالہ بچے سمیت دو شہری شہید اور گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت دو ہزار انیس میں 1824 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ رواں سال بھارتی خلاف ورزیوں کے باعث 17 افراد شہید اور 105 زخمی ہو چکے ہیں۔
![]()