Home / اہم خبریں / سدھو کا پاکستان میں آرمی چیف سے ملنا بھارت میں سدھو پر بغاوت کا مقدمہ درج، بجرنگ دل نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی

سدھو کا پاکستان میں آرمی چیف سے ملنا بھارت میں سدھو پر بغاوت کا مقدمہ درج، بجرنگ دل نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی

نیو دہلی (نوپ نیوز) بھارتی میڈیا کےمطابق ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پرساد کی عدالت میں سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف اشتعال انگیزی، غداری اور فوج کی توہین کی الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے آرمی چیف کو گلے لگایا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سدھو کے اس عمل سے بھارتی عوام اور شہید ہونے والے فوجیوں کے لواحقین صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ مجسٹریٹ ہری پرساد نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 24 اگست مقرر کردی ہے۔ مقدمہ بھارتی آئین کی دفعات 500، 124- اے اور 153- بی کے تحت درج کیا گیا ہے جس کی سزا دو سے تین سال کی قید ہو سکتی ہے۔ ادھر ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ بغلگیر ہونے پر انہیں غدار قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی نوجوت سنگھ سدھو کا سر لا کر انہیں دے گا اسے انعام کے طور پر 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ دوسری جانب سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی دونوں ملکوں کی جانب سے امن کی کوششیں کی گئیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اچانک لاہور کا دورہ کیا تھا، جب کہ نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کو بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔ سدھو نے کہا مجھے پاکستان دورے کی 10 بار دعوت دی گئی، میں نے بھارتی حکومت کو پاکستان کے دورے کی اجازت کی درخواست دی، بعد ازاں سشما سوراج نے مجھے کال کرکے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کی اطلاع دی۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے جہاں اُن کی ملاقات پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ سے ہوئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

معرکہ حق قومی اتحاد، عزم اور خودمختاری کے تحفظ کی روشن علامت ہے۔ اسحاق ڈار

اسلامآباد، (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے