میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے شہدائے پولیس کے ورثاء میں عیدی کے چیک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے شہدائے پولیس کے ورثاء میں عیدی چیک تقسیم کئے اور شہداء کے ورثاء کے مسائل بھی فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی توجہ اور سنجیدہ کاوشوں کے نتیجے میں محکمہ پولیس میں پہلی بار رمضان المبارک کے مہینے میں شہدائے پولیس کی ورثاء میں عیدی تقسیم کی جا رہی ہے۔ خوشیوں کے اس لمحے اور گھڑی میں سندھ پولیس شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے، ایس ایس پی میرپورخاص نے مزید کہا کہ شہید اہلکار و افسران ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر، قوم کو حیات بخشی۔
![]()