Home / اہم خبریں / ہیلتھ کیئر کمیشن کی میرپورخاص اور کھپرو میں کاروائیاں۔ میرپورخاص کے علاقے رحیم نگر میں جعلی کنسلٹنٹ ڈاکٹر زرعی بینک ڈگری کا ملازم نکلا

ہیلتھ کیئر کمیشن کی میرپورخاص اور کھپرو میں کاروائیاں۔ میرپورخاص کے علاقے رحیم نگر میں جعلی کنسلٹنٹ ڈاکٹر زرعی بینک ڈگری کا ملازم نکلا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ہیلتھ کیئر کمیشن کی میرپورخاص اور کھپرو میں کاروائیاں۔ میرپورخاص کے علاقے رحیم نگر میں جعلی کنسلٹنٹ ڈاکٹر زرعی بینک ڈگری کے ملازم محمد اور اسلم قائم خانی کے گھر میں قائم کلینک پر چھاپہ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ ڈاکٹر ایاز مصطفیٰ، فوکل پرسن ہیلتھ کیئر کمیشن میرپورخاص میر مختیار ٹالپر، میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر عمر ہنگور پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کے میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر عمر ہنگورجو نے بتایا کہ خود کو کو کنسلٹنٹ ڈاکٹر ظاہر کرکے اسپتال چلانے والے جعلی ڈاکٹر زرعی بینک ڈگری کے ملازم محمد اسلم قائم خانی نے گھر میں اسپتال قائم کر رکھی تھی چھاپے کے دوران جعلی ڈاکٹر گھر میں چھپ گیا۔ انہوں نے اس اسپتال کو پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکے خلاف انسانی جانوں سے کھیلنے اور دھوکہ کا مقدمہ درج کرایا جائے گا اور کمیشن نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مقدمہ کے اندراج کے لیئے لکھ دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے