Home / اسلام آباد / ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی سزا مکمل کرنے والے 320 پاکستانی کل خصوصی طیارے کے زریعے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو واپس لانے کے احکامات دیئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ

ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی سزا مکمل کرنے والے 320 پاکستانی کل خصوصی طیارے کے زریعے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو واپس لانے کے احکامات دیئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی سزا مکمل کرنے والے تین سو بیس پاکستانی کل خصوصی طیارے کے زریعے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید تین سو بیس پاکستانی اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ ملائیشیا بھجوایا جارہا ہے جوکہ سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو کل اسلام آباد لے آئے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت ویزہ یا ورک پرمٹ ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار ہوئی تھی، اوربراہ راست پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے ان قیدیوں کو واپس لانے مشکلات درپیش تھیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو واپس لانے کے احکامات دیئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے