میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) این جی اوز کو نئے پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے این او سی لینا لازمی ہے جن این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے وہ رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کروائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلعے میں کام کرنے والی این جی اوز کو واضع کرنا ہوگا کہ انہیں فنڈنگ کہاں سے اور کس ذرائع سے مل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم، لائیو اسٹاک سمیت دیگر محکموں کے افسران کو فوکل پرسن مقررکرنا چاہئے جن شعبوں میں این جی اوز کی جانب سے پروجیکٹ پر کام جاری ہے ان کی مکمل معلومات متعلقہ افسران کو ہونا چاہئے این جی اوز کو چاہئے کہ کام شروع کرنے سے پہلے متعلقہ افسران کو پروجیکٹ کے متعلق تفصیلی معلومات سے آگاہ کریں اسسٹنٹ کمشنر نے این جی اوز اورآئی این جی او کو سختی سے ہدایت کی کہ جاری پروجیکٹ کی ہر ماہ پروگریس رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس اور سوشل ویلفیئر آفس میں جمع کرائیں انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کرائی جائے اس موقع پر این جی اوز کے نمائندگان نے جاری و مکمل ہونے والے پروجیکٹ اور اسٹاف کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، اسسٹنٹ کمشنر ڈگری نثار میمن، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد، زرعی افسر گہرام بلوچ اوراین جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
![]()