میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) فلھڈیوں میں مذہبی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور واقعے کے حقائق جاننے کے لیے ممبر سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، ڈپٹی کمشنر سید مہدی شاہ اور ایس ایس پی جاوید بلوچ کے ہمراہ فلھڈیوں پہنچے اور دونوں فریقین سے سے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے ملاقات کی اور واقعے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ نے واقع کا نوٹس لیا ہے اور واقع کی میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کی برقت کاروائی اور بڑا نقصان ہونے سے بچانے پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ڈپٹی کمشنر سید مہدی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برقت کاروائی کو سراہا۔
![]()