کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا افطار ڈنر ملکی سطح پر صحافیوں کا سب سے بڑا اجتماع۔ افطار ڈنر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی، کاروباری، حکومتی شخصیات اور میڈیا کی صنعت سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت، افطار ڈنر میں شہر بھر کے صحافیوں سمیت پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول، تاج حیدر، پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، انیسہ اسحاق، مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، اسامہ بن رضی، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی، ڈی ایم سی ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا، معروف مبلغ شجاع الدین شیخ، پی ایس او کارپوریٹ ہیڈ عمران رانا، بینک اسلامی کے فہد بن طارق، دبئی بینک اسلامی سے علی اطہر، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا رضوان حیدر، بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹر میڈیا بشیر سدوزئی، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، سینئر صحافیوں ہمایوں عزیز، اطہر ہاشمی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکریٹری سہیل افضل خان، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، عمائدین شہر، ٹی وی چینلز، اخبارات، میگزین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ، کے یو جے کے اراکین سمیت شہر کی نمایاں شخصیا ت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()