میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے مشہور صوفی بزرگ حضرت بابا سید عبدالمجید شاہ چشتی نظامی کے دربار پر رمضان الکریم کے مقدس مہینے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی المجیدی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سالانہ ساتویں تقسیم راشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ تھے جبکہ تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو سجادہ نشین دربار حضرت بابا سید عبدالمجید شاہ چشتی نظامی نے خوش آمدید کہا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میرپورخاص کے صر حنیف میمن و پی ٹی آئی رہنماء ملک راجہ عبدالحق سمیت مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک سو کے قریب مستحقین میں مکمل راشن کے بیگ تقسیم کیئے گئے اور ملک و قوم کی ترقی اور بھلائی کے لیئے دعا کرائی گئی۔
![]()