تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا حریت رہنما ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا حریت رہنما ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کر دیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے۔ مودی کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی مقبوضہ وادی میں مظالم کی نئی لہر آگئی۔ ضلع پلوامہ میں حریت رہنما ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کردیا گیا ہے۔ شہید ذاکر موسیٰ کو ترال میں جعلی سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ذاکر موسیٰ حریت رہنما شہید برہان وانی کے قریبی ساتھی تھے۔ قابض فورسز نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ کٹھ پُتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کررکھی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز، نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے