اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں نے مسافر سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی، جی ٹی روڈ پر سرکئی ٹول پلازہ پر دو ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی، گرفتار مسافر نے آئس ہیروئن ٹی بیگز میں چھپا کر رکھی تھی۔ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف سینٹر منتقل کر دیا گیا اور اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ اے این ایف حکام نے ایک دوسری کاروائی میں جی ٹی روڈ سرکئی ٹول پلازہ پر کی جس میں دو ملزمان سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان لاہور کی طرف جا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
![]()