تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کرلی۔ ذرائع

نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کرلی۔ ذرائع

لاہور(بیورو رپورٹ) نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسران نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے، اس حوالے سے تمام شواہد اور ریکارڈ بھی پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت نیب سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندان کے گرفتار فرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو اگاہ کرے گا جب کہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔ نیب نے شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو اگاہ کرے گا۔ جس کے تحت شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ اربوں روپے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاؤنٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے