Home / اہم خبریں / سندھ حکومت گذشتہ 11 سالوں سے اقتدار میں ہے ادروں میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے کوئی کام پیسوں کی علاوہ نہیں ہو رہا۔ بشير احمد سوڈھر جوائنٹ سیکریٹری پی ٹی آئی سندھ و نیشنل کونسل ضلع دادو

سندھ حکومت گذشتہ 11 سالوں سے اقتدار میں ہے ادروں میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے کوئی کام پیسوں کی علاوہ نہیں ہو رہا۔ بشير احمد سوڈھر جوائنٹ سیکریٹری پی ٹی آئی سندھ و نیشنل کونسل ضلع دادو

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی ملک کا خزانہ خالی تھا جبکہ ادرے چلانے کیلئے پیسے نہیں ہونگے تو کیا حکومت کونسا راستہ اختیار کریگی حکومت چاروں صوبوں کیلئے کام کر رہی ہے جلد ہی مسائل پر کنٹرول ہوجائینگے سندھ حکومت گذشتہ 11 سالوں سے اقتدار میں ہے ادروں میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے کوئی کام پیسوں کی علاوہ نہیں ہو رہا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری اور پی ٹی آئی نیشنل کونسل ضلع دادو کے ممبر بشير احمد سوڈھر نے اپنی رہائش گاہ میں کیا انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ میونسپل کمیٹی کا ایک کروڑ ہر ماہ بجٹ ہے اس کے ذمہ دار منتخب نمائندے ہیں عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہیں مل رہا عوام بیماری میں مبتلا ہیں جلد قانون کی گرفت میں آئینگے انہوں نے کہا دادو کینال سے صاف پانی کی اسکیم میہڑ شہر کے لیے تھی جو اٹلی حکومت اور پبلک ھیلتھ کے فنڈز سے شروع ہونی تھی اسکیم کی تحقیقات کے لئے پی ٹی آئی کے قائم مقام صدر اور ایم پی اے حلیم عادل شیخ کے ساتھ دادو ہیڈ آفس کا دورہ کیا ہے اسکیم بھی شروع نہیں ہوسکی اسے کے 69 کروڑ روپیہ حصہ پتی کر کے کرپشن کر دی جس کی شکایات تحریری طور پر کردی ہے انہوں نے کہا کہ 71 سالوں سے جن لوگوں نے حکومت کی ان لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے تحریک انصاف لوٹا ہوا خزانہ واپس کرائيگی انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا چیئرمین اور وزیر اعظم ایماندار ہے ملک کو خوشحالی کی طرف لے کے جائینگے کسی بھی صورت میں این اور نہیں دیا جائيگا بلاول کی افطار پارٹی نہیں بلکہ باپ بچاؤ پارٹی تھی اس موقعے پر محمد اشرف بھرٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے