راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی میں عوام کے محافظوں نے 22 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، گزشتہ رات محافظ فورس کے 3 اہلکاروں نے القدس ہاسٹل کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا رافیہ اپنے دوستوں کے ساتھ بحریہ ٹاون فیز 7 گئی تھی3 پولیس اہلکاروں محمد نصیر، راشد منہاس اور محمد عظیم نے لڑکوں کو بھگا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا پولیس اہلکاروں نے رافیہ کے ساتھ زیادتی کی اور اس سے 2 ہزار روپے بھی چھین لیے تینوں پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو کمرشل مارکیٹ چھوڑا اور شور مچانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں رافیہ خاتون نے ملزمان کے خلاف سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی تینوں پولیس اہلکاروں کو تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
![]()