تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایس ایس پی دادو نے میہڑ میں رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کروانے پر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

ایس ایس پی دادو نے میہڑ میں رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کروانے پر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) ایس ایس پی دادو کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا کی جانب سے میہڑ شہر میں بدامنی اور رمضان شریف میں ہوٹل کھلوانے اور ان سے پیسے لینے کے الزامات میں میہڑ اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او شفیع محمد گولو اور بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او شہبان ملہن کی ایک سال کی انکریمینٹ ختم کرنے کا حکم صادر کرتے ہوۓ میہڑ شہر میں ہوٹل کھلوانے کے الزامات میں بی سیکشن تھانے کے بڑے منشی سکندر ببر کو سسپینڈ کر دیا جبکہ میہڑ کے اے سیکشن تھانے کے چھوٹے منشی خالد جوکھیو پر ہوٹل کھلوانے اور پولیس کو بھیجنے اور جوئے کے اڈے سے رشوت لینے اور عوامی شکایات کے الزام میں سسپینڈ کر کے لائن حاضر کرنے کے احکامات دیے جبکے دوسری جانب ایس ایس پی دادو کے حکم پر میھڑ اے اور بی سیکشن پولیس نے سرعام چلنے والے ہوٹل پر چھاپے مار کر رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرنے والے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے لاکپ کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے