تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید سید یوسف شاہ بخاری کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک میرواہ گورچانی میں امن امان سے اختتام پذیر ہوا

شہید سید یوسف شاہ بخاری کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک میرواہ گورچانی میں امن امان سے اختتام پذیر ہوا

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شہید سید یوسف شاہ بخاری کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک امن امان سے اختتام پذیر ہوا چند روز قبل نادر جوگی دہشت گرد نے میرواہ پولیس اشٹیشن اور درگاہ سید یوسف شاہ بخاری کو بم دھماکے سے اڑا دینے کی موبائل پر دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا تھا جس پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے فوری طور پر نوٹس لے کر حکم دیا جس پر سی آئی اے انچارج عنایت زرداری اور دیگر پولیس انتظامیہ نے دہشت گرد کو گرفتار کر کے میرواہ گورچانی تھانے میں ایف آئی آر داخل کرکے انکوائری شروع کر دی تھی آج ایس ایس پی جاوید بلوچ کے حکم پر درگاہ سید یوسف شاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی سکیورٹی انتظامات کا معاٸنہ کرنے کے لیے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ درگاہ شہید یوسف شاہ میرواہ پہنچ کر سکیورٹی کا معاٸنہ کیا۔ اس موقع پر درگاہ سید یوسف شاہ بخاری کے متولی عالم گورچانی، محمد شیفع گورچانی، ڈاکٹر غنی گورچانی، لالا رستم پٹھان، یوسف گورچانی اور سردار مظہر گورچانی نے ایس ایس پی جاوید بلوچ کو سیکورٹی فراہم کرنے پر شکرایہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے