Home / اسلام آباد / ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ساڑھے پانچ ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ساڑھے پانچ ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک میں تیل اور گیس کی ممکنہ دریافت ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ساڑھے پانچ ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزازمیں افطار ڈنرکے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ساڑھے پانچ ہزار مییٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔ پانچ ہزار چار سو چوہتر میٹرتک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے۔ یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے۔ اچھی خبر کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرکے دوبارہ ڈرلنگ شروع کردی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے پانچ ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہوگا۔ تیل کی دریافت سے متعلق میڈیا پر خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ آخری چند دن رہ گئے، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آجائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سلیکٹو کہنے والے ڈیفیکٹو جونیئر زرداری نے کبھی والد سے پوچھا کہ ایان علی سے ان کا کیا رشتہ ہے؟ ایک پرچی کے بعد خودساختہ چیئرمین بننے والے ان کے والد کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ انہوں نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم پر نکلے بلاول زرداری خود نیب کیسز کی زد میں ہیں۔ لیاری اورکراچی کے بعد اب سندھ بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ میں مسائل کی بھرمار ہے۔ پیپلزپارٹی کی کئی دہائیوں پر محیط حکومت نے سندھ کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہی کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے