تازہ ترین
Home / اسلام آباد / کوسٹل ہائی وے فائرنگ کے واقعے کی وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

کوسٹل ہائی وے فائرنگ کے واقعے کی وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے گوادرکوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وحشیانہ حملے کے مجرموں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے