Home / اہم خبریں / امن دشمن بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنوں کا ہی خون بہا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

امن دشمن بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنوں کا ہی خون بہا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔ کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کردی۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ صوبے کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈا پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ’پنک ڈے‘، بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھرپور انداز میں منائی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے