کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں گوادر سے کراچی جانے والی بس کو بزی ٹاپ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو بس سے اتار گولی مار کر ہلاک کرنے کی افسوسناک خبر نے ایک بار پھر صوبے کے پر امن شہریوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کی سرگرم رہنما اور خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کی سینئر نائب صدر ہما بیگم نے سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے والے اداروں اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردوں کا قطعی قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس اور ساینٹیفک بنیادوں پر کارروائی کرے۔ انہوں نے نمائندہ نوپ نیوز سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ابھی ہزار گنجی کی سبزی منڈی کے دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کی قبروں کی مٹی تک خشک نہیں ہوئی اور سوگواروں کی آنکھوں کے آنسوؤں ابھی تھمے نہیں کہ اب اس خبر نے پرامن شہریوں کا سکون پھر غارت کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے۔
![]()