تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نشئی ہوجائیں ہوشیار ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر میرپورخاص کے تمام شراب خانوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

نشئی ہوجائیں ہوشیار ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر میرپورخاص کے تمام شراب خانوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے مسلمان موالی ہوجائیں ہوشیار ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن غلام سرور جمالی کی ہدایات کی روشنی میں، شراب خانوں کیلئے خصوصی ضابطہ کار جاری۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کے احکامات پر میرپورخاص کے تمام شراب خانوں پر پولیس اہلکار مقرر کردیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام شراب خانوں پر مسلمانوں کیلئے شراب کی فروخت پر پابندی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ شراب خانے پر آنے والے تمام خریداروں کی شناخت کرکے غیر مسلم افرد کو ہی شراب خریدنے کی اجازت ہوگی۔ شراب خانوں کے مالکان کو، شراب خانہ مخصوص اوقات میں کھولنے اور بند کرنے کیلئے بھی پابند کیا جا چکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے