میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے اور پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو بند کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اور 22 سے 25 اپریل تک ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم وقت پر شروع کی جائےغیر حاضر اور تاخیر سے پہنچنے والے عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے گاڑیوں کو روکنے کیلئے پولیس کی مدد لی جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ 19 اپریل کو صبح 11 بجے کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ بنیادی صحت مرکز مکھن سموں تعلقہ شجاع آباد میں پولیو مہم کا افتتاح کریں گے اور واک کی قیادت کریں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے اورعام لوگوں تک آگاہی دینے کیلئے سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری کو ریڈیو کے حوالے سے موبلائزیشن کی ذمے داری سونپی گئی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی پریم چند، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز مظہر حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری شاہین خان، اے سی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر راجیش، این جی اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
![]()