Home / اہم خبریں / بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، زیارت میں غیر متوقع برف باری، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، زیارت میں غیر متوقع برف باری، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) پاکستان کا سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان ان دنوں ایران کی جانب سے داخل ہونے والے غیر متوقع سسٹم کے سبب بارشوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ زیارت میں برف باری بھی ہوگئی ہے، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 124 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع زیارت میں آج برف باری ہوئی ہے، سطح سمندر سے 2543 میٹر بلندی پر واقعہ سیاحتی مقام پر برف باری معمول سے ہٹ کر ہے۔ زیارت میں برف باری کا سیزن عموماً اکتوبر کے اواخر یا نومبر سے شروع ہوتا ہے اور فروری کے اختتام تک جاری رہتا ہے، اس مرتبہ یہ سیزن مارچ تک رہا اور اس کے چند ہی دن بعد ایک بار پھر برف باری کا ہونا غیر معمولی ہے، اس غیر متوقع برف باری کے سبب زیارت اور کوئٹہ میں موسم سرما طویل ہوگیا ہے جس سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا شدید اندیشہ ہے۔ کوئٹہ شہر میں گزشتہ چار روز سے بارشوں کو سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش کی صورتحال‬ کچھ اس طرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ اور ژوب میں 37،جیونی 26،پسنی میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ‬‫گوادر میں 13،سبی میں 11 ملی میٹر بارش رکارڈ،‫اورماڑہ میں 5، قلات 4،خضدار 3، اور نوکنڈی میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے، ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران میں بننے والا بارش کا نظام فی الحال بلوچستان، پنچاب اور کے پی میں موجود ہے، بارش کا نظام کراچی سمیت پورے سندھ سے نکل چکا ہے۔ تاحال کوئٹہ، چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نےتباہی مچادی ۔ مکانات گرگئے جبکہ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، کئی علاقےزیرآب آگئے۔ بلوچستان میں حالیہ بارش سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ کوئٹہ ،مستونگ، قلات،بولان،زیارت اور چمن میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ بولان میں سیلابی ریلے سے بلوچستان سندھ شاہراہ پر ٹریفک معطل چمن میں سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ دکی کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوگئیں۔ کوہلو میں موسلادھار بارش کے سبب اب تک کئی کچےمکانات منہدم ہوچکے ہیں۔ ضلع بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے