ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ گلشن فیضان نواب اڈہ میں پچیس سالہ نوجوان پر اسرار گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ تھانہ یونیورسٹی کی حدود گلش فیضان نواب اڈہ میں رات ایک بجے کے قریب پچیس سالہ نوجوان محمد شعیب ولد ہمایوں خان قوم مروت اپنے گھر کی بیٹھک میں اچانک اور پراسرار گولی ٹانگ میں لگنے سے زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ رات کو ایک بجے اچانک ٹانگ میں درد کے باعث بیدار ہوگیا۔ اس دوران میرا بھائی ہارون نے گھر والی سائیڈ کے دروازے پر دستک دی میں نے آٹھ کر دروزاہ کھولا تو بھائی نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز آئی ہے تم ٹھیک تو ہو۔ میں نے اسے کہا کہ دائیں ران کی پچھلی سائیڈ پر درد کی وجہ سے بیددار ہوا ہوں۔ بھائی نے چیک کیا تو ران سے خون جاری تھا۔مذید تسلی کرنے پر گلی والی سائیڈ کی کھڑکی کا شیشہ بھی ٹوٹا ہوا پایا۔ بھائی اور والد نے گلی میں چیک کیا تو اندھیرے کی وجہ سے کوئی نظر نہیں آیا۔ زخمی نے بتایا کہ تین چار ماہ سے اس کا اکبر بھٹنی نامی شخص کے ساتھ مکان کا تنازع چلا آرہا ہے لہذا اسی نے فائرنگ سے مجھے زخمی کیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کے معاملہ کی مزید چھان بین شروع کردی ہے۔
![]()