تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تمام پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ معزز عدالت عالیہ اور محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کی فیس ایڈوانس میں نہ لیں۔ اعلامیہ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن

تمام پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ معزز عدالت عالیہ اور محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کی فیس ایڈوانس میں نہ لیں۔ اعلامیہ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے اعلامیہ کے مطابق تمام پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ معزز عدالت عالیہ اور محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کی فیس ایڈوانس میں نہ لیں تمام پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ ہر ماہ کی فیس جاری ماہ میں ہی لے سکتا ہے اور کوئی بھی پرائیویٹ اسکول ایڈوانس واچر جاری نہ کرے۔ ہر اسکول کا حق ہے کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات کی فیس لے سکتا ہے مگر ایڈوانس فیس نہیں لے سکتا ہے۔ اگر کوئی اسکول ان قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز اس اسکول کے خلاف قانونی کاروائی کرے گا۔ ایسوسی ایشن نے محترم والدین سے بھی گزارش کی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسکولز کھلے رہیں گے جس کے دوران آپ اپنے شیڈول کے مطابق ہر ماہ کی فیس باآسانی جمع کرواسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے